لاہور(خصوصی رپورٹ)پنجاب بار کونسل کی کال پر گزشتہ روز ماتحت عدالتوں میں وکلا کی جزوی ہڑتال ہوئی ، پنجاب بار کونسل نے وکلا کے خلاف درج مقدمات اور وکلا کے گھروں میں چھاپوں کے خلاف ہڑتال کی کال دی تھی۔پنجاب بار کونسل کا مطالبہ تھا کہ لائرز پروٹیکشن ایکٹ پر فوری عملدرآمد کروایا جائے۔