وکلاء کی ہڑتال،عدالتوں کا بائیکاٹ

پنجاب بار کونسل  نے  پنجاب بھر میں محکمہ مال کے نئے آن لائن مقدماتی نظام کیخلاف ہڑتال کی کال دی ہے
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب بار کونسل  نے  پنجاب بھر میں  آج مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا۔محکمہ مال کے نئے آن لائن مقدماتی نظام کیخلاف ہڑتال کی کال دی گئی۔ بار عہدیدار کے مطابق 16جولائی کو وکلا  پنجاب بھر کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔بار کونسل  نے  حکومت سے ریونیو کیس مینجمنٹ سسٹم کا نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ سیکرٹری پنجاب بار کونسل کی جانب سے ہڑتال کی کال کا اعلامیہ جاری کردیاگیا۔