کراچی(آئی این پی ) وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے خلاف وکلا نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے سندھ ہائیکورٹ میں نعرے بازی کی، ججوں سے جملوں کا تبادلہ کیا۔وکلا نے ججز سے بورڈ ڈسچارج کرنے کی استدعا کی جس پر قائم مقام چیف جسٹس ظفر احمد راجپوت نے فوری طور پر بورڈ ڈسچارج کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وقفے کے بعد بورڈ ڈسچارج کردیا جائے گا۔جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ ٹی وی پر سب نشر ہوچکا ہے، ملزم کی نشاندہی ہوچکی ہے، قاتل نے اعتراف جرم کرلیا ہے، اب احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں۔ریمارکس دے کر جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عدنان الکریم میمن کورٹ روم سے چلے گئے۔