سالانہ شرح 14.47 فیصد ملک میں مہنگائی 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

سالانہ بنیاد پر دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.48 فیصد اور شہری علاقوں میں 11.79 فیصد ریکارڈ کی گئی:ادارہ شماریات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ادارہ شماریات کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی 2026ء￿  میں افراطِ زر کی سالانہ شرح بڑھ کر 11.66 فیصد ہو گئی ہے جو جون 2024ء￿  کے بعد 23 ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔اپریل کے مقابلے مئی میں مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد اضافہ ہوا۔ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 14.47 فیصد پر آ گئی‘رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اپریل 2026ء￿  میں سالانہ مہنگائی کی شرح 10.89 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ مئی 2025ء￿  میں یہ شرح 3.5 فیصد تھی۔ادارہ شماریات کے مطابق جولائی 2025ء￿  تا مئی 2026ء￿  اوسط مہنگائی 6.69 فیصد رہی۔مئی 2026ء￿  میں شہروں میں ماہانہ بنیاد پر مہنگائی میں 0.68 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح 0.30 فیصد بڑھی۔سالانہ بنیاد پر دیہی علاقوں میں مہنگائی کی شرح 11.48 فیصد اور شہری علاقوں میں 11.79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔