دسمبر میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو 80 ماہ کی کم ترین سطح ہے:ادارہ شماریات

اسلام آباد(آن لائن)مالی سال 2025 کے پہلے چھ ماہ میں مہنگائی کی شرح 7.2 فیصد رہی جو گزشتہ سال 28.8 فیصد تھی۔ وزارت خزانہ کے مطابق دسمبر 2025 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی، جو 80 ماہ کی کم ترین سطح ہے۔ شرح تبادلہ کے استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور بہتر سپلائی نے مہنگائی کم کرنے میں مدد دی۔ وزارت خزانہ کے مطابق غیر قانونی فارن ایکسچینج کمپنیوں، اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت کارروائیاں کی گئیں۔حساس قیمت اشاریہ (ایس پی آئی) میں جنوری 2025 کے آخری چار ہفتوں میں مسلسل کمی دیکھی گئی۔