عراق نے حزب اللّٰہ اور یمن کی حوثی جماعت انصاراللّٰہ کو دہشتگرد قرار دے دیا

عراق نے حزب اللّٰہ اور یمن کی حوثی جماعت انصاراللّٰہ کو دہشتگرد قرار دے دیا

عراق نے لبنانی تنظیم حزب اللہ اور یمن کی حوثی جماعت انصاراللہ کو دہشت گرد تنظیموں قرار دے دیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق، عراق کی حکومت نے یہ فیصلہ عراقی فیڈرل کورٹ کے ذریعے جاری سرکاری گزٹ میں اعلان کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت حزب اللہ اور حوثی جماعت کے فنڈز بھی منجمد کر دیے گئے ہیں۔اس کے علاوہ، عراق نے شام کے صدر احمد الشرع سمیت 24 شخصیات، جماعتوں اور اداروں پر بھی پابندی عائد کرنے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدامات علاقائی سکیورٹی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے مقصد سے کیے گئے ہیں، اور ان تنظیموں و شخصیات کے خلاف دہشت گردی سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ہیں۔