انوپم کھیر کے ایکس پر لاکھوں فالوورز کم، ایلون مسک سے وضاحت مانگے

انوپم کھیر کے ایکس پر لاکھوں فالوورز کم، ایلون مسک سے وضاحت مانگے

بھارتی اداکار انوپم کھیر نے اپنی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پروفائل پر بتایا ہے کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران ان کے 9 لاکھ سے زائد فالوورز کم ہوگئے ہیں۔

 انہوں نے اس معاملے پر ایلون مسک، جو ایکس کے مالک ہیں، کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا ان کی ٹیم اس کی وجہ جانتی ہے؟انوپم کھیر نے واضح کیا کہ یہ ان کی صرف ایک مشاہدہ ہے اور شکایت نہیں ہے۔ اس پر اب تک ایلون مسک یا ان کی ٹیم کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا ہے۔ بعض صارفین نے تجویز دی ہے کہ یہ کمی بوٹس اکاؤنٹس کی معطلی کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ایلون ایکس کا مالک ہے، ملازم نہیں‘، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر جعلی یا اسپیم اکاؤنٹس کی معطلی کی وجہ سے فالوورز کم ہو رہے ہیں۔