بالی ووڈ کے چار سینئر اداکاروں نے مقبول سوشل میڈیا ٹرینڈ "تیری گلیوں میں محبت ہوگی" کو اپنے منفرد انداز میں دوبارہ پیش کر کے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔
سوشل میڈیا پر سی جے پی احتجاج کے دوران وائرل ہونے والا یہ ٹرینڈ اب بالی ووڈ تک بھی پہنچ گیا ہے۔ حال ہی میں معروف اداکار انوپم کھیر، بومن ایرانی، رنویر شوری اور پروین ڈباس نے ایک ساتھ اس ٹرینڈ پر ویڈیو بنائی، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ویڈیو میں چاروں اداکاروں نے گانے پر دلچسپ انداز میں لپ سنک کیا، جبکہ ان کے بے ساختہ تاثرات اور ہلکے پھلکے انداز نے صارفین کو خوب محظوظ کیا۔ویڈیو کی خاص بات یہ رہی کہ اداکاروں نے اسے انتہائی سادہ اور غیر رسمی انداز میں فلمایا، بجائے اس کے کہ اسے مکمل طور پر پرفیکٹ بنانے کی کوشش کی جاتی۔ یہی فطری انداز مداحوں کو بے حد پسند آیا۔سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں اور چاروں اداکاروں کی کیمسٹری، حسِ مزاح اور سادگی کو سراہ رہے ہیں، جبکہ ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے۔