اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف کے قتل کیخلاف از خود نوٹس کی کارروائی کے دائرہ اختیار پر معاونت طلب کرلی۔ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔وفاقی آئینی عدالت میں صحافی ارشد شریف کے قتل کیخلاف از خود نوٹس پر سماعت ہوئی،جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ بتایا جائے اب تک تحقیقات میں کیا سامنے آیا ہے،یہ بھی بتایا جائے کہ قتل کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کیلئے قانونی طور کیا ہو سکتا ہے۔عدالت نے کہاکہ کیا 27ویں ترمیم کے بعد آئینی عدالت سوموٹو کارروائی چلا سکتی ہے