موٹر سائیکل اور ٹرالی میں تصادم، دو افراد جاں بحق

لاہور (کرائم رپورٹر) رائیونڈ سوئے اصل کے علاقے میں موٹر سائیکل اور ٹرالی کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیاجس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 85 سالہ رحمت اور 26 سالہ آصف موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 25 سالہ عمران شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں اسے طبی امداد فراہم کی  جارہی ہے حادثے میں جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کی لاشیں قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دی گئیں۔پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔