بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے بات‘طبی معائنہ کرانے کاحکم

    اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے اور طبی معائنے کی درخواستیں منظورکرلی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ان کے بچوں سے بات اور ان کے ذاتی معالجیں سے چیک اپ کی خواستین دائر کی گئیں جن پر  سپیشل جج سنٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے حکم نامہ جاری کرتے ہوئے جیل حکام سے 28 اپریل کو تعمیلی رپورٹ طلب کرلی۔بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد کے سپیشل جج سنٹرل شارخ ارجمند نے سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو اپنے پہلے سے جاری احکامات پر عملدرآمد کیلئے نیا حکم جاری کیا، عدالتی آرڈر میں کہا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل ہر ہفتے عمران خان کی ان کے بچوں قاسم اور سلیمان سے بات کروائیں گے اور عدالتی حکم کی الفاظ و روح کے مطابق عمل کرتے ہوئے تعمیلی رپورٹ 28 اپریل کو عدالت میں جمع کروائیں۔بتایا جارہا ہے کہ عمران خان کے تین ذاتی معالجین ڈاکٹر عاصم یوسف، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو اڈیالہ جیل میں قیدیوں کے چیک اپ کیلئے مقرر کردہ ڈاکٹرز کی نگرانی میں عمران خان کے میڈیکل چیک اپ کی بھی اجازت مل گئی