وکلا کے بائیکاٹ کے دوران عدالت منفی آرڈر نہیں کرے گی، ملزمان کیخلاف وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے
لاہور( کرائم رپورٹر )پنجاب بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وہاڑی اور جھنگ میں وکلا کے بہیمانہ قتل کیخلاف ہڑتال بدھ کے روز بھی جاری رہی وکلا نے ماتحت عدالتوں کا بائیکاٹ کیا اور صوبہ بھر میں سڑکوں پر جنرل ہائوس اجلاس منعقد کئے گئے اور احتجاج کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق پنجاب بار کونسل کے صدر نے وہاڑی اور جھنگ میں وکلا کے بہیمانہ قتل کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر کی تمام 43 ڈسٹرکٹ اور 170 تحصیل بارز میں پولیس کا داخلہ بند ہو گا۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔