پشاور: کوہاٹ لاچی بازار میں فائرنگ، 4 جاں بحق، 2 زخمی

پشاور: کوہاٹ لاچی بازار میں فائرنگ، 4 جاں بحق، 2 زخمی

پشاور کے کوہاٹ لاچی بازار کے قریب دو گروپوں کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق، فائرنگ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور انہیں لاچی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شدید زخمی افراد کو حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے کوہاٹ کے D.A اسپتال ریفر کر دیا گیا ہے۔مرنے والوں میں حسن، ظاہر زمان، غفور اور معمور شامل ہیں، جبکہ زخمی ہونے والوں میں اعجاز اور حماد شامل ہیں۔واقعہ کے فوری بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس فائرنگ کے اس واقعے کی مکمل تفتیش کر رہی ہے تاکہ واقعہ کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔یہ واقعہ علاقے میں امن و امان کے حوالے سے تشویش کا سبب بنا ہے اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش کر رہے ہیں۔