کوہاٹ کے نواحی علاقے گمبٹ میں پہاڑی تودہ گرنے کے حادثے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے مشینری کا استعمال کیا۔ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق اب تک تین لاشیں ملبے سے نکالی جا چکی ہیں۔ امدادی کارروائی تاحال جاری ہے اور ٹیمیں ملبہ ہٹانے اور ممکنہ دیگر متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ پہاڑی تودے کے اچانک گرنے کی وجہ سے پیش آیا، تاہم تاحال اس کا سبب معلوم نہیں ہوسکا۔ مقامی حکام اور ریسکیو اہلکار مزید خطرات سے بچاؤ کے لیے علاقے میں چوکی قائم کر کے امدادی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔