خیبرپختونخوا حکومت کا اوور سیز پاکستانیوں کو صحت کارڈ دینے کا فیصلہ

 خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہو گا جو اوورسیز پاکستانیوں کو یہ سہولت دے گا:مشیرِ صحت    احتشام علی 
   پشاور (آئی این پی )خیبرپختونخوا حکومت نے اوور سیز پاکستانیوں کے لییصحت کارڈ پر کام شروع کر دیا  ۔محکمہ صحت کے مطابق حکومت نے اوورسیز ایمپلائمنٹ فائونڈیشن سے اوور سیز پاکستانیوں کا ڈیٹا مانگ لیا۔پہلے مرحلے میں خلیجی ممالک میں اوور سیز پاکستانی صحت کارڈ سے مستفید ہوں گے۔محکمہ صحت  کا کہنا ہے کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے کسی حادثیکی صورت میں متاثرہ خاندان کی مالی معاونت کی جائے گی۔  مشیرِ صحت خیبر پختون خوا احتشام علی کا کہنا ہے کہ بینکنگ چینلز کے ذریعے پیسے بھجوانے والوں کو ہیلتھ کارڈ کی سہولت فراہم ہو گی۔ خیبر پختونخوا پہلا صوبہ ہو گا جو اوورسیز پاکستانیوں کو یہ سہولت دے گا۔