واشنگٹن(آئی این پی )ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا میں افغان آبادکاری کی نگرانی کرنے والے دفاتر کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔2لاکھ افغانیوں کیلئے امریکا کے دروازے بند ہوگئے، آباد کاری کی نگرانی کرنے والے دفتر اس سال اپریل میں بند ہو جائیں گے، سکیورٹی کلیئرنس حاصل کرنے والے 40 ہزار افغان قطر سے امریکا آنے کیلئے فلائٹس کیلئے تیار تھے۔2لاکھ میں سے آدھے افغان باشندے پاکستان سے امریکا آنے کے انتظار میں ہیں، امریکی فوج کے انخلا کے بعد سے اب تک ایک لاکھ 18 ہزار افغان امریکا میں آباد ہو چکے۔ٹرمپ انتظامیہ نے بیرون ممالک امریکی سفارتخانوں میں سفارتکاروں کی تعداد بھی کم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔