لیسکوکے پاس اگست کے بعدنیوکنکشن اورڈیفیکٹومیٹرزکیلئے سٹاک موجودنہیں
لاہور(آئی این پی )لیسکومیں سنگل اورتھری فیزمیٹرزکابحران نیا رخ اختیار کر گیاجس پرلیسکو چیف محمدرمضان بٹ کووضاحتی نوٹس جاری ہوگیا۔ نیپراکے مطابق لیسکوکے پاس اگست کے بعدنیوکنکشن اورڈیفیکٹومیٹرزکیلئے سٹاک موجودنہیں،سنگل اورتھری فیزمیٹرزکی قلت قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ لیسکو چیف محمدرمضان بٹ کوجاری کئے گئے وضاحتی نوٹس میں کہاہے کہ میٹرزکی عدم فراہمی نیپراکے کسٹمرسروسزمینوئل کی خلاف ورزی ہے۔لیسکوچیف محمدرمضان بٹ کواس حوالے سے نوٹس بھجواکرجواب طلب کرلیاگیاہے۔