لاہور(آئی این پی )لاہور ہائیکورٹ نے انفارمیشن کمیشن کی جانب سے لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کی ترقی سے متعلق ہیومن ریسورسز اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کا انفارمیشن کمیشن کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی آئینی درخواست مسترد کردی۔جسٹس راحیل کامران شیخ نے قرار دیا کہ سرکاری ادارے کسی اجلاس کی کارروائی کو حتمی فیصلہ ہونے کے بعد مستقل طور پر خفیہ نہیں رکھ سکتے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے لیسکو کی اپیل پر 11صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، لیسکو نے انفارمیشن کمیشن کی جانب سے لیسکو چیف محمد رمضان بٹ کی ترقی سے متعلق ہیومن ریسورسز اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاسوں کے منٹس شہری کو فراہم کرنے کے فیصلے کو لاہور پاکستان میں چیلنج کیا تھا۔