23ویں فارما ایشیا2025 کاکراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز

نمائش کے پہلے ہی دن  8 ہزار سے زائد فارما پروفیشنلز  نے شرکت کی
کراچی (آئی این پی )23ویں فارما ایشیا انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کانفرنسز کا کراچی ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہوگیا۔پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیداران اور غیر ملکی وفود نے فارما ایشیا 2025 کا باقاعدہ افتتاح کیا جب کہ ڈائریکٹر جنرل، ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اظہر علی ڈاہر سمیت متعدد معزز شخصیات نمائش میں  شریک ہوئیں ۔نمائش کے پہلے ہی دن  8 ہزار سے زائد فارما پروفیشنلز  نے شرکت کی۔ ایکسپو میں  750 اسٹالز اور 10 ممالک سے 200 سے زائد غیر ملکی مندوبین کی شمولیت  ہو رہی ہے۔ جہاں چین کا سب سے بڑا انٹرنیشنل پویلین فارما ایشیا میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے