اوساکا(آئی این پی ) جاپان میں جاری ایکسپو 2025 میں فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی مارشل ڈانس پارٹی کی شاندار پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لئے ۔غیرملکی میڈیارپورٹ کے مطابق مارشل ڈانس پارٹی نے ڈھول کی تھاپ پر خٹک ڈانس کا شاندار مظاہرہ کیا، خٹک ڈانس پارٹی میں شامل فنکاروں نے پاکستانی ثقافت کے رنگوں کو رقص کی صورت میں بکھیر دیا۔ڈانس سے بڑی تعداد میں غیر ملکی شائقین لطف اندوز ہوئے۔