کراچی(یواین پی)پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن کراچی سے کامیابی کے ساتھ آغاز ہوگیا ہے، جب پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 743 جمعہ کی علی الصبح کراچی سے 397 عازمین کو لے کر مدینہ کے لیے روانہ ہوئی۔اس موقع پر پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر، خرم مشتاق نے عازمین حج کو رخصت کیا۔ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی آئی اے خرم مشتاق اور دیگر حکام نے عازمین کو پھول اور تحائف پیش کیے، اور پاکستان کی ترقی کے لیے خصوصی دعائوں کی درخواست کی۔