اسلام آباد (آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تنخواہ دار اور کارپور یٹ طبقے کے لیے مجوزہ ٹیکس ریلیف کے بعض نکات کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے سامنے رکھا جائے تاکہ ان پر عملدرآمد کی راہ ہموار ہو سکے۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہدایت اس وقت دی گئی جب نجی شعبے کی سربراہی میں قائم انکم ٹیکس ریفارمز پینل نے 975 ارب روپے کے بڑے ریلیف پیکج کی سفارشات وزیراعظم کو پیش کیں