آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط کردیا

    اسلام آباد(یواین پی)آئی ایم ایف نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط کردیا۔ ذرائع کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے برآمدی شعبے کو ممکنہ ریلیف پیکیجز پر بھی اعتراضات اٹھائے جبکہ صوبوں سے اخراجات میں کمی اور آمدن میں اضافے کا مطالبہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق دفاعی بجٹ کو ملکی ضروریات کے مطابق بڑھایا جائے گا، تاہم دیگر شعبوں میں کٹوتیوں پر غور جاری ہے۔تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کے امکانات بھی نہایت محدود اور برائے نام رہیں گے۔