ویب ڈیسک:جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے شیعہ علماء کونسل کے رہنما علامہ عارف واحدی نے ملاقات کی،
جس میں انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو امیر جمعیت منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور علامہ ساجد نقوی کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، سود کے خاتمے اور سوسائٹیز ترمیمی ایکٹ پر گفتگو ہوئی، اور سیاسی رابطے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔ مولانا فضل الرحمان نے ایم ایم اے دور کی کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے علامہ ساجد نقوی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ملاقات میں اسلم غوری بھی شریک تھے۔