شادی میں رقص، دولہا اور خواجہ سرائوں سمیت 32 افراد گرفتار

چوہنگ میں ملزم سڑک بند کرکے خواجہ سرائوں کے ساتھ فحش حرکات کررہے تھے‘مقدمہ درج
لاہور(کرائم رپورٹر)نواحی علاقے چوہنگ میں شادی کی تقریب میں خواجہ سرائوں کے رقص کی محفل سجانے والے دولہا، رقاصائوں سمیت 32 ملزموں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔۔ایس ایچ او چوہنگ محمد رضا نے بتایا کہ دولہا سمیت دیگر ملزموں کے خلاف لاڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، دلہا ابوبکر کی بارات کینسل ہوگئی اور اس کی رات حوالات میں گزرے گی۔ایس ایچ او کے مطابق واقعہ کا مقدمہ شادی اور سانڈ ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، جس میں  شاہ زیب، رمضان ، احمد وغیرہ سمیت دیگر ملزمان نامزد ہیں۔یس پی صدر ڈویژن رانا حسین طاہر کے مطابق ملزم سڑک بند کرکے خواجہ سرائوں کے ساتھ فحش حرکات کررہے تھے، شادی کے فنکشن سے 62500 روپے مالیت کی نقدی بھی برآمد ہوئی جبکہ چھاپے کے بعد شادی کی تقریب منسوخ ہوگئی ہے۔