پہلے مرحلے کے مقابلے میں دو گنا درخواست گزاروں نے اپلائی کیا
لاہور( کرائم رپورٹر)سرکاری سکولوں کا انتظام سنبھالنے کے لئے بڑی تعداد میں خواہشمند سامنے آگئے۔ سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کے دوسرے مرحلے میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو 30 ہزار کے قریب درخواستیں موصول ہوگئیں۔ پہلے مرحلے کے مقابلے میں دو گنا درخواست گزاروں نے اپلائی کیا۔دوسرے مرحلے میں 4 ہزار سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔پہلے مرحلے میں 5 ہزار 8 سو سے زیادہ سکولوں کیلئے 9 ہزار سے زیادہ درخواست گزار سامنے آئے تھے۔مجموعی طور پر 13 ہزار سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے۔تیسرے مرحلے میں دو ہزار سے زائد سکولوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔