17 اسٹوڈنٹس کیلئے ہوائی جہاز کے ذریعے دوسرے شہر جانے کا انتظام کیا
پرنسپل پونراج اپنے خرچ پر نئی عمارتیں تعمیر کررہے ہیں اور طلبا کو فراہم کر رہے ہیں
چنئی (آئی این پی) بھارت میں ایک سرکاری سکول کے پرنسپل نے بچوں خواب پورا کرنے کیلئے اپنے خرچ پر درجن بھر سے زائد طلبا کیلئے ہوائی جہاز کے سفر کا انتظام کیا۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو کے ایک سرکاری سکول کے پرنسپل نے سابق طلبا سمیت 17 اسٹوڈنٹس کیلئے ہوائی جہاز کے ذریعے توتیکورین سے دوسرے شہر چینئی جانے کا انتظام کیا، پڈوکوٹائی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے نیلسن پونراج اس اسکول کے پرنسپل ہیں۔ پرنسپل پونراج اپنے خرچ پر مختلف نئی عمارتیں بھی تعمیر کررہے ہیں اور طلبا کو تعلیم فراہم کر رہے ہیں، انھوں نے 11 طلبا اور سابق طلبا کے ہوائی سفر کی خواہش کو پورا کیا۔ پونراج کو بہترین
استاد کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے