لاہور(کرائم رپورٹر) کاروبار سہولت مراکز سے ایک سال میں 23 ہزار این او سی جاری کئے گئے۔ مختلف بزنسز کیلئے 25 ہزار 7 سو 13 سے زائد درخواستیں جمع ہوئیں۔پنجاب کے 6 اضلاع میں سے سب سے زیادہ این او سی لاہور سے 6 ہزار جاری کئے گئے۔فیصل آباد 4 ہزار ،ملتان سے 3ہزار 7 سو 77 این او سی جاری ہوئے۔