بلوچستان کے ہر ضلع و تحصیل میں سہولت مراکز قائم کرنے کی خواہش ہے:کوئٹہ میں تقریب سے خطاب
کوئٹہ (آئی این پی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سہولت مرکز کے قیام سے سائلین اور وکلاء کو مؤثر اور آسان انداز میں فوری سہولیات میسر آئیں گی اور انصاف کی فراہمی کا عمل تیز ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ اس نوعیت کے سہولت مراکز بلوچستان کے ہر ضلع اور تحصیل میں قائم کیے جائیں جبکہ ملک بھر کے اضلاع میں بھی ایسے مراکز کے قیام کا وعدہ کیا گیا ہے۔کوئٹہ میں سہولت مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ بلوچستان آنا ان کے لیے باعثِ خوشی ہے۔ سہولت مرکز کا مقصد سائلین اور وکلاء کو فوری سہولیات فراہم کرنا ہے، جس سے انہیں مؤثر اور آسان انداز میں خدمات میسر آئیں گی۔