مری میں سیاحوں پر لاٹھی چارج:بھگدڑ مچ گئی

 نئے سال کاجشن منانے کے لیے آنیوالوں کارش ، مال روڈ پرتل دھرنے کوجگہ نہ رہی،آتشبازی بھی کی گئی
 مری (خصوصی رپورٹ)نئے سال کا جشن منانے کیلئے مری میں سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا اور مال روڈ پر تل دھرنے کو جگہ نہ رہی۔ پولیس کی جانب سے سیاحوں پر متعدد بار لاٹھی چارج کیا گیا، بھگدڑ سے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاٹھی چارج اور بھگدڑ سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔مری میں نئے سال پر آتش بازی بھی گئی، جبکہ مری میں دفعہ144 بھی نافذ ہے۔