آلودگی، 1 ہزار گاڑیوں کو 20لاکھ کے جرمانے

 آرٹی ایز:نومبر میں ڈھائی ہزار گاڑیوں کے چالان، 1307بند، 1600کے چالان کئے گئے 
لاہور (کرائم رپورٹر )ٹریفک پولیس نے 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی ایک ہزار سے زائد گاڑیوں کو20 لاکھ روپے کے جرمانے کئے ، خطرناک حد تک دھواں چھوڑنے پر 140 موٹرسائیکلوں کو بھی جرمانہ کیا گیا، بغیر حفاظتی اقدامات چلنے والی 70 ٹریکٹر ٹرالیاں بھی مختلف تھانوں میں بند کی گئیں، انتہائی خستہ حال 70 گاڑیوں کے چالان ،132 کو بند کیا گیا جبکہ 2 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ کینسل کرائے گئے۔ آرٹیفشل انٹیلی جنس سسٹم کی مدد سے بھی دھواں چھوڑنے والی 90 وہیکلز کو ای چالان جاری کئے گئے۔دریں اثنا لاہور میں آر ٹی ایز کا یکم تا30 نومبر تک 16 ہزار سے زائد گاڑیوں کا معائنہ کیاگیا، دھواں چھوڑنے والی ڈھائی ہزار سے زائد گاڑیوں کے چالان، 1307 گاڑیاں بند،بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے چلنے والی 16 سو سے زائد گاڑیوں کے چالان، 1023 گاڑیاں بند کر دی گئیں، مجموعی طور پر 1 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد، کارروائیوں کے دوران 2ایف آئی آر درج ،2 ڈرائیور گرفتار بھی کیے گئے، نومبر میں 8 ہزار گاڑیوں کا معائنہ کر کے 5ہزار گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے۔