30جنوری کے بعد پنجاب کی سرکاری گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع کردی جائے گی :مراسلہ جاری
لاہور (کرائم رپورٹر) پنجاب کی سرکاری گاڑیوں کے گرد شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ، آلودگی کا باعث بننے والی سرکاری گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون ہو گا۔ اس ضمن میں ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ نے پنجاب کے تمام محکموں، کمشنرز، ڈی سیز کو مراسلہ لکھ دیا جس کے متن کے مطابق 30جنوری کے بعد پنجاب کی سرکاری گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگی ،محکمہ ماحولیات، ٹرانسپورٹ کی ٹیمیں ڈیڈلائن کے بعد سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن شروع کریں گی۔ مراسلے میں سرکاری محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 30جنوری سے قبل وہیکل انسپکشن سرٹیفکیٹ حاصل کئے جائیں، تمام محکموں کے افسر گاڑیوں کی انسپکشن کو یقینی بنائیں۔