شیخوپورہ(آئی این پی )پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کے باعث آج 5دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 139 فیروزوالا میں آج بدھ کو ضمنی انتخاب ہوگا جس کے پیش نظر ضلع میں انتخاب کے روز عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شیخوپورہ کے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے۔خیال رہے کہ صوبائی حلقہ پی پی 139 کی نشست رانا افضال حسین کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔