پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس ایکٹ کی صورت اختیار کر چکا: عظمیٰ بخاری

پراپرٹی اونر شپ آرڈیننس ایکٹ کی صورت اختیار کر چکا: عظمیٰ بخاری

پنجاب اسمبلی نے پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس ایکٹ منظور کر دیا، وزیر اطلاعات کا کہنا ہے عام آدمی کی زمین محفوظ ہوگی

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پراپرٹی اونرشپ آرڈیننس اب ایکٹ کی شکل اختیار کر چکا ہے اور صوبائی اسمبلی نے اسے منظور کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس قانون سازی کا مقصد عام شہریوں کے حقوق کا تحفظ اور زمینوں پر ناجائز قبضے ختم کرنا ہے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 75 سال سے لوگوں کی زمینوں پر قبضے ہو رہے تھے، بیوہ، یتیم اور بھائی بہن کی زمین پر بھی قبضہ کیا جاتا رہا۔ اس قانون کے نفاذ سے عام آدمی کو فائدہ ہو گا کیونکہ اب لوگوں کو عدالتوں میں طویل عرصے تک کیس لڑنے کی ضرورت نہیں پڑے گی اور قبضہ مافیا بوگس دستاویزات کے ذریعے زمین پر قبضہ نہیں کر سکے گا۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کسی بیوہ یا بہن کو برسوں بعد زمین کا حق ملا، لیکن غریب افراد کے پاس وکیل کرانے کے لیے وسائل نہیں ہوتے، اس قانون کے ذریعے یہ مسائل حل ہوں گے اور زمین کی ملکیت سے متعلق معاملات آسان اور شفاف ہوں گے۔