پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 1,05,080 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس 1,05,080 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے تاریخ رقم کرتے ہوئے 100 انڈیکس 1,05,080 کی سطح عبور کر لیا ہے، جو کہ ایک نئی بلند ترین سطح ہے۔

 کاروباری ہفتے کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جو سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔معاشی ماہرین کے مطابق حالیہ معاشی اقدامات، سیاسی استحکام، اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول اس ترقی کے اہم عوامل ہیں۔ زر مبادلہ کے ذخائر میں بہتری، شرح سود میں کمی، اور برآمدات میں اضافے نے بھی مارکیٹ کو تقویت دی۔ ماہرین نے اس پیشرفت کو آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کے مثبت نتائج اور دوست ممالک کی حمایت کا نتیجہ قرار دیا ہے​ . اس سے قبل بھی مارکیٹ میں مثبت رجحانات دیکھنے کو ملے تھے، جہاں گزشتہ دن 603 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا، اور 100 انڈیکس 103,878 تک پہنچ گیا تھا