ایلون مسک نے واٹس ایپ کو غیر محفوظ قرار دے دیا

 سگنل جیسی ایپس کی سیکیورٹی بھی مشکوک ہو سکتی ہے‘صارفین کو ایکس چیٹ استعمال کرنے کا مشورہ
 واشنگٹن (آ ئی این پی )ادنیا کے امیر ترین کاروباری شخص، ایلون مسک نے واٹس ایپ کی سیکیورٹی پر ایک بار پھر سوال اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا ہے کہ واٹس ایپ محفوظ نہیں اور یہاں تک  سگنل جیسی ایپس کی سیکیورٹی بھی مشکوک ہو سکتی ہے۔اپنی پوسٹ میں انہوں نے صارفین کو ایکس چیٹ استعمال کرنے کا مشورہ بھی دیا۔