اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت 30ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی کا ہنر سکھا رہی ہے۔جاپانی سفارت خانے میں تقریب سے خطاب میں شزا فاطمہ نے کہا کہ وزیراعظم خود نوجوانوں کی تربیت اور روزگار کے منصوبے کی نگرانی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہنرمندی اور تجارتی تعاون کے فروغ میں جاپان کی مہارت سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان آئی ٹی اور ہائی ٹیک تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، پاکستان کے نجی شعبے کو دو طرفہ تعاون میں شامل کرنا ناگزیر ہے۔