امریکی جیل سے 7خطرناک قیدی بیت الخلاء کی دیوار میں سوراخ کرکے فرار

 واشنگٹن (آئی این پی )امریکی ریاست نیو اورلینز کی جیل سے 7خطرناک قیدیوں سمیت 10قیدی فرار ہوگئے۔ غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی حکام نے بتایا ہے کہ نیو اورلینز کی جیل سے 10خطرناک قیدی بیت الخلاء کی دیوار میں سوراخ کرکے فرار ہوئے۔رپورٹ کے مطابق واقعہ رات کو اس وقت پیش آیا جبکہ ان کے سیل پر تعینات اکیلا گارڈ کھانا لینے گیا۔ قیدیوں کے فرار کی ویڈیو بھی منظرعام پر آگئی ہے۔ قیدیوں کی عمریں 19 سے 42 سال کے درمیان ہیں۔