دودھ ردو بدل کے بغیر 170کا لٹراورسوگرام روٹی کی قیمت 14روپے برقرار ، چھوٹا گوشت مہنگے داموں فروخت
لاہور(خصوصی رپورٹ)ضلعی حکومت نے اشیائے خوردونوش کی نئی سرکاری قیمتیں جاری کر دیں مختلف دالوں کی قیمتوں میں10سے65روپے کلو کمی کردی گئی ۔ جاری کردہ ریٹ لسٹ کے مطابق چاول باسمتی سپر ( نیا )کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے310روپے کلو مقرر کی گئی،دال چنا ( باریک)10روپے کمی سے210،دال چنا ( سپیشل)10روپے کمی سے220،دال مسور( موٹی) امپورٹڈ10روپے کمی سے210،دال ماش دھلی( امپورٹڈ)بغیر کسی رد وبدل کے 410،دال ماش چھلکے والی( امپورٹڈ)بھی بغیر کسی ردو بدل کے360،دال مونگ( چھلکے والی)65روپے کمی سے 280،کالا چنا( موٹا ) لوکل10روپے کمی سے220،کالا چنا ( باریک) لوکل10روپے کمی سے 200،سفید چنا امپورٹڈ( موٹا)بغیر کسی رد وبدل کے240جبکہ بیسن کی قیمت20روپے کمی سے210روپے مقرر کی گئی ہے۔دودھ بغیر کسی ردو بدل کے 170روپے لٹر،چھوٹا گوشت ( ہڈی والا)1600،بڑا گوشت ہڈی والا800روپے جبکہ روٹی 100گرام کی قیمت14روپے بر قرار رکھی گئی ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں چھوٹا گوشت سرکاری نرخنامے کے برعکس3000، بڑا گوشت 1400روپے کلو جبکہ روٹی کی قیمت20روپے تک وصول کی جارہی ہے۔