لاہور میں دالوں کی قیمتوںمیں10روپے سے65روپے کلو کمی

لاہور( سپیشل رپورٹر) ضلعی حکومت نے اشیائے خوردونوش کی سرکاری قیمتیں جاری کر دیں ،مختلف دالوں کی قیمتوںمیں10روپے سے65روپے کلو کمی کی گئی ہے ۔ ضلعی حکومت کی جانب سے جاری کی ریٹ لسٹ کے مطابق چاول باسمتی سپر ( نیا )کی قیمت بغیر کسی رد و بدل کے310روپے کلو مقرر کی گئی،دال چنا ( باریک)10روپے کمی سے210،دال چنا ( سپیشل)10روپے کمی سے220،دال مسور( موٹی) امپورٹڈ10روپے کمی سے210،دال ماش دھلی( امپورٹڈ)بغیر کسی رد وبدل کے 410،دال ماش چھلکے والی( امپورٹڈ)بھی بغیر کسی ردو بدل کے360،دال مونگ( چھلکے والی)65روپے کمی سے 280روپے،کالا چنا( موٹا ) لوکل10روپے کمی سے220،کالا چنا ( باریک) لوکل10روپے کمی سے 200روپے،سفید چنا امپورٹڈ( موٹا)بغیر کسی رد وبدل کے240جبکہ بیسن کی قیمت20روپے کمی سے210روپے مقرر کی گئی ہے