ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں کمی

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )پٹرولیم ڈویڑن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق فی لٹر پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔قیمتوں میں کمی کے باعث فی لٹر پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 5 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 418 روپے 96 پیسے فی لٹر ہوگئی۔اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 23 ستمبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کردیا۔