الخدمت ٹرسٹ:25 مستحق خاندانوں کو شادی بکس تقسیم

پروگرام صرف شادی بکس دینے کا نہیں بلکہ مستحقین کا سہارا بننے کا عمل،طلعت خان
لاہور(خصوصی رپورٹ)الخدمت خواتین ٹرسٹ لاہور کے تحت 25 مستحق خاندانوں میں شادی بکس تقسیم کئے گئے۔ اس حوالے سے تقریب کا انعقاد کرامت کالونی کمیونٹی سنٹر میں ہوا۔ پروگرام کی انچارج طلعت خان اور اسما غنی ممبر فلاح خاندان سمیت مستحق خاندان کے افراد اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے طلعت خان نے کہا کہ یہ پروگرام صرف شادی بکس دینے کا نہیں بلکہ خوشیاں بانٹنے اور مستحقین کا سہارا بننے کا عمل ہے۔الخدمت خواتین ٹرسٹ ملک کے طول و عرض میں غریب اور نادار لوگوں کے دکھ بانٹنے اور انکی زندگی میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے۔