سپریم کورٹ، پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغان شہری کی ضمانت منظور

اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ نے  پاکستانی خاتون سے شادی کرنے والے افغان شہری کی ضمانت منظورکرلی۔ دوران سماعت سرکاری وکیل نے کہاکہ ملزم کوفارن ایکٹ کے تحت گرفتار کیاگیاتھا،ملزم کے پاس خاتون سے شادی کا نکاح نامہ بھی موجود نہیں، ملزم نے نکاح نامہ 2024میں بنوایا ہے،جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ دیہات میں کون نکاح نامے بنواتا ہے؟وکیل صفائی نے کہاکہ خاتو ن کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے،1993میں شادی ہوئی لیکن نکاح نامہ نہیں بنایا گیا