اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) 27ویں ترمیم میں پارٹی پالیسی سے انحراف پرپی ٹی آئی نے سینیٹرسیف اللہ ابڑو کو 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔شوکاز نوٹس کی کاپی چیئرمین سینیٹ سیکرٹریٹ میں بھی جمع کرادی گئی۔نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے 10 اور 15 نومبر کو پارٹی ہدایت کے خلاف ووٹ دیا۔