ای سی ایل میں نام‘وزارت داخلہ کو سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر فیصلہ کرنیکا حکم

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے وکیل قمر عنایت راجا عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے وزارت داخلہ کو 30 دن میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔