شہبازشریف استعفی دے کر بڑی اصلاحات کیلئے راستہ ہموار کریں، فواد چوہدری

 سیاسی طاقت دو تین خاندانوں سے نکل کر عوام کے ہاتھ میں منتقل ہو سکے،سابق وفاقی وزیر
اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں نئے انتظامی یونٹس کا قیام اس لئے بھی اہم ہے تاکہ سیاسی طاقت دو تین خاندانوں سے نکل کر عوام کے ہاتھ میں منتقل ہو سکے،شہبازشریف استعفی دے کر بڑی اصلاحات کیلئے راستہ ہموار کریں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر   اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس بننا اس لئے بھی اہم ہے کہ سیاسی طاقت دو تین خاندانوں سے نکل کر عوام کے ہاتھ میں جائیگی، پاکستان میں جمہوریت کے راستے میں ایک بڑی رکاوٹ سیاسی جماعتوں کا کوئی سٹرکچر نہ ہونا ہے