فارم 47 پلس کی حکومت بن رہی ہے ، وفاقی وزرا ء کی پریس کانفرنس میں تکبر نظر آ رہا تھا:سینئر وزیر
پری پول دھاندلی پہلے دن سے شروع کی گئی ، پنجاب پولیس کے لوگوں نے خود ووٹ ڈالے :چودھری یاسین
اسلام آباد(آئی این پی )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے آزاد کشمیر میں 2024 کے انتخابات کی روایت کو دہرایا گیا۔ الیکشن کمیشن اپنا غیر جانبدار کردار ادا کرنے میں ناکام رہا ، پیپلز پارٹی کشمیریوں کے مفادات کیلئے آواز اٹھاتی رہے گی۔پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ،ترجیح ن لیگ کو نہیں ، انتخابات کو دی جائے ، پیپلز پارٹی آخری مرحلے تک میدان خالی نہیں چھوڑے گی ، چاہے کتنے بھی گٹھ جوڑ ہوں ہم مقابلہ کریں گے۔ وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس میں تکبر نظر آ رہا تھا ، ہمارا لب و لہجہ بدتمیزی والا نہیں ہو گا ،ہم دلیل کے ذریعہ اپنی بات کریں گے۔۔اس موقع پر چودھری یاسین نے کہا پری پول دھاندلی پہلے دن سے شروع کی گئی ، پنجاب پولیس کے لوگوں نے خود ووٹ ڈالے اور ہمارے لوگوں کو مارا۔