ترکی میں شوہر کو بیوی کے فون میں توہین آمیز نام رکھنے پر زرتلافی ادا کرنے کا حکم

ترکی میں شوہر کو بیوی کے فون میں توہین آمیز نام رکھنے پر زرتلافی ادا کرنے کا حکم

ترکی کے شہر اوسک کی ایک عدالت نے ایک شہری کو بیوی کے فون میں اس کے نمبر کو موٹی کے نام سے محفوظ کرنے پر زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ یہ عمل جذباتی تشدد کی شکل میں دیکھا گیا ہے کیونکہ اس سے بیوی کے لیے توہین آمیز پیغام گیا ہے اور یہ ازدواجی رشتہ کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔عدالتی کاروائی کے دوران یہ واضح ہوا کہ شوہر نے اپنی بیوی کا فون نمبر ایسے نام سے محفوظ کیا تھا جو اس کے لیے نا پسندیدہ اور توہین آمیز تھا۔ اس فیصلے کو ترکی میں ایک مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، کیونکہ مستقبل میں ایسے معاملات میں اس فیصلے کو بنیاد بنایا جا سکتا ہے۔

اس حوالے سے ترکی کی اعلیٰ عدالت نے نچلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کہا کہ اس قسم کا نام رکھنا اور یہ عمل ازدواجی رشتہ کی وفاداری، عزت اور احترام کے اصولوں کے منافی ہے۔ عدالت نے شوہر کو بیوی کو مالی معاوضہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا ہے، تاکہ اس کے جذبات کو مجروح ہونے سے بچایا جا سکے۔ یہ فیصلہ ترکی میں قانونی اور سماجی سطح پر ایک اہم مثال بن چکا ہے، جس سے یہ پیغام جاتا ہے کہ ازدواجی رشتوں میں عزت اور احترام کو فوقیت دی جائے۔