وزیراعلیٰ کے پی کا شہدا پولیس کے ورثا کیلئے 50 ہزار روپے فی کس امداد کا اعلان

وزیراعلیٰ کے پی کا شہدا پولیس کے ورثا کیلئے 50 ہزار روپے فی کس امداد کا اعلان

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پولیس شہدا کے ورثا کے لیے 50 ہزار روپے فی کس امداد کا اعلان کر دیا۔

پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہدا کے ورثا کو پلاٹ دینے کی پالیسی پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہید کی فیملی کا کوئی بھی فرد اگر کسی سرکاری دفتر جائے تو وزیر اعلیٰ سے لے کر ہر افسر پر لازم ہوگا کہ وہ احتراماً کھڑے ہو کر ملیں۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کے خلاف نبرد آزما ہے جو عام مجرم نہیں، شہدا کی فیملی کو سہولیات دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کر رہے ہیں، اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھائی جا رہی ہیں اور 2400 نئے پولیس اہلکار بھرتی کیے جا رہے ہیں تاکہ دہشت گردی سے موثر طور پر نمٹا جا سکے۔