معروف امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ کے لڑاکا طیاروں کے پلانٹس میں کام کرنے والے 3 ہزار سے زائد ملازمین نے ہڑتال کا اعلان کر دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینٹ لوئس، سینٹ چارلس، میزوری اور ایلینوس میں بوئنگ پلانٹس کے ملازمین نے کمپنی کی جانب سے پیش کیے گئے نئے روزگار کے معاہدے کو مسترد کر دیا اور ہڑتال کا فیصلہ کیا۔بوئنگ کے دفاعی شعبے کے ترجمان نے کہا ہے کہ کمپنی ایسے منصوبے پر کام کر رہی ہے جس کے تحت مزدوروں کی ہڑتال کے باوجود کام جاری رکھا جائے گا۔کمپنی کا کہنا تھا کہ ملازمین کو پیش کیے گئے مسترد شدہ معاہدے میں اوسط اجرت میں 40 فیصد اضافہ، 20 فیصد انکریمنٹ، 5 ہزار ڈالر بونس، مزید چھٹیاں اور بیماری کی صورت میں خصوصی چھٹیاں شامل تھیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے بوئنگ نے دوسری سہ ماہی میں 1.44 بلین ڈالر کا منافع کمایا جبکہ نقصان کی مالیت 611 ملین ڈالر رہی۔